﷽
Rooh e Naqshband is a platform dedicated to serving the Way of Allah and His Beloved Messenger, may the peace and blessings of Allah be upon him. We strive to uphold the true message of Islam by elaborating on the teachings of the Ahlus Sunnah wal Jamaat and the reality of tasawwuf - through the blessing, prayers and guidance of Hazrat Pir Sufi Muhammad Nazir Naqshbandi Mujaddidi Sahib D.B.
دستورالعمل برائے سنگیانِ طریقت
بزرگانِ دین کی تعلیمات مختصراً آپ کے سامنے پیش کی جاتی ہیں، جو سنگیوں کی رہنمائی کے لیے دستور العمل کی حیثیت رکھتی ہیں۔ اس سے ہمارے موقف کی وضاحت بھی ھو جائے گی۔
1:ہمارا عقیدہ ہے کہ اللہ تعالیٰ واجب الوجود ہے وہ اپنی ذات و صفات میں یگانہ و یکتا ، بے مثل و بیمثال اور بے چون و بے چگون ھے مانند و شبیہہ سے منزہ اور شکل وصورت سے مبرّا ہے تمام حسن وکمال اسکی ذات میں جمع ہے اور وہ ہر نقص و عیب سے پاک ھے اتحاد وحلول کا عقیدہ خلافِ اسلام ہے، وہ وحدہُ لاشریک لہُ ہے اور وہی مستحق عبادت ہے۔
2: حضرت سیّدنا محمّد مصطفیﷺ خاتم النبیین اور افضلُ الخلائق ہیں۔ مخلوق میں ان کی نظیر ممکن نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ان کے برابر ہو سکتا ہے۔ ہمارا عقیدہ ہے۔
بعد از خدا بزرگ تو ہی قصہ مختصر۔
3: ہمارے نزدیک دین وہی ہے جو حضرت شارع علیہ صلاۃ و السلام نے امّت کو تعلیم فرمایا۔ حضرات صحابہ عظام اور اھلبیتِ کرام نے اس پر عمل کا حق ادا کر دیا۔ صحابہ کرام اہلبیتِ عظام اور سلف صالحین رضوان اللہ عنہم اجمعین کی پیروی ہمارا اشعار ہے، اسی منھاج کی طرف ہماری دعوت ہے۔
4: 12 ربیع الاول یعنی حضور نبی کریم علیہ التحیۃ والتسلیم کے یومِ ولادت باسعادت پر ہمارا معمول ہے کہ ہمارے ہاں سوالاکھ بار درود شریف پڑھا جاتا ہے، اس کے علاوہ درود شریف کی معروف و مستند کتاب دلائل الخیرات شریف پوری پڑھی جاتی ہے۔ انکا ثواب بارگاہِ حضرت رسالت مآبﷺ میں پیش کیا جاتا ہے اور کھانا کھلایا جاتا ہے۔ اس یوم سعید پر جو جلسے جلوس ترتیب دیے جاتے ہیں ہمارے نزدیک وہ مستحسن ہیں بشرطیکہ غیر شرعی حرکات سے اجتناب برتا جائے۔ اور اس بابرکت دن کے تقدس کا ہر طرح سے لحاظ رکھا جائے۔
5: حضرت قبلہ عالم قدس سرہ العزیز اسلاف کی روایات کے سختی سے پابند تھے ہمارے اسلاف شریعت و طریقت اور علم و عرفان کے مجمع البحرین تھے۔ انکے تصوّف کی بنیاد سنت نبویّہ کے کامل اتباع پر تھی۔ آپ اپنے اسلاف کے تتبح میں بعض اوقات 12 ربیع الاول کو نجی مجالس میں مستند واقعات کی روشنی میں سیرتِ مبارکہ پر اپنے نورانی خیالات سے سنگیوں کو مستفید فرماتے تھے۔
6: حضرت قبلہ عالم رحمۃ اللہ علیہ حضرت امام ربانی مجدد الف ثانی قدس سرہ کی اتباع میں آذان و اقامت میں "اشہد ان محمد الرسول اللہ" سن کر انگوٹھے چوم کر آنکھوں پر لگایا کرتے تھے، ان کی پیروی میں ہمارا بھی یہ معمول ہے۔ جواھر مجددیہ صفحہ 57 میں ہے۔ حضرت مجدد علیہ الرحمۃ بوقت شہادت ثانیہ تقبیل ابہامین فرماتے تھے۔
7: اسی طرح اپنے بزرگوں کی پیروی میں ہمارا معمول ہے کہ محرم الحرام میں قرآن مجید کلمہ طیبہ اور درود شریف کثرت سے پڑھ کر حضرات شہداء کربلا معلیٰ کی ارواحِ مقدسہ کو ایصالِ ثواب کیا جاتا ہے اور کھانا بھی کھلایا جاتا ہے۔
8: ہم بحمدہٖ تعالیٰ اہلسنت وجماعت ہیں، امام اعظم حضرت ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے مقلد ہیں، طریقت میں ہم حضرت امامِ ربانی مجدد الف ثانی قدس سرّہ العزیز کے پیروکار ہیں۔ ہماری طریقت شریعتِ مطہرہ سے متصادم ہرگز نہیں بلکہ اس کے تابع ہے، ہماری طریقت دراصل شریعتِ مبارکہ کا ذوقی پہلو ہے جو تزکیہ باطن میں معاون ہے۔ مستحبات تک سے صرفِ نظر ہمارے طریقہِ شریفہ میں گوارا نہیں۔
9: ہمارے طریقہ میں بدعات سیئہ پر عمل کا تصوّر تک نہیں کیا جا سکتا وہ امورِ جدیدہ جو روحِ دین سے متصادم نہ ہوں ان پر عمل پیرا مسلمانوں کو ہرگز بُرا نہیں سمجھتے، لیکن حتی الوسع ان پر عمل نہیں کرتے اور نہ موضوعِ نزاع بناتے ہیں۔
10: اولیاء کرام کا ہم احترام کرتے ہیں، مزارات مبارکہ پر حاضری دینا باعثِ اجر وثواب اور موجبِ برکات ظاہری و باطنی سمجھتے ہیں، ان کو سجدہ ہرگز ہرگز روا نہیں جانتے۔ سجدہ کے لائق صرف ذاتِ باری تعالیٰ ہے۔ اللہ تعالیٰ کے حضور اولیاء کرام کے توسل کے ہم قائل ہیں۔
11: نماز فجر کے بعد صلوٰۃ وسلام پڑھنا ہمارے معمول میں شامل ہے جس طرح نماز میں "اَسَّلامُ عَلیْکَ اَیُّھَا النَّبِیُّ" پڑھتے ہیں نماز سے باہر بھی الصلواۃ والسلام علیک یا رسول اللہﷺ پڑھنے میں کوئی قباحت نہیں سمجھتے۔
12: ہمارے ہاں آذان کسی سابقے یا لاحقے کے بغیر ہوتی ہے ہم ایسا اپنے بزرگوں کی اتباع میں کرتے ہیں۔ جو ہمارے اس طریقے کو پسند نہ کریں ان سے نفرت یا نعوذ باللہ تعالیٰ اُن کی تکفیر ہمارا شیوہ نہیں۔ تفریق بین المسلمین کا باعث بننے کو جرمِ عظیم سمجھتے ہیں۔ ہمیں صرف اپنے طریقے کی پیروی سے غرض ہے۔ دوسروں کی ٹوہ نہیں لگاتے اور نہ اس کو موضوعِ سخن بناتے ہیں۔
13: سیاسی وابستگیوں سے ہم بے نیاز ہیں۔ حزبِ اقتدار ہو یا حزبِ اختلاف "اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ اِخْوَةٌ " کے فرمان کے مُوجب دونوں ہمارے لئے یکساں محترم ہیں۔ البتہ اسلامی نظام کی داعی جماعتوں کا ہمارے دل میں مزید احترام ہے۔
14: شوق رکھنے والوں کے بچوں کو ہماری مساجد میں قرآن مجید پڑھانے، دین کی مبادیات کی تعلیم ، حفظِ قرآن مجید اور درس نظامی کی تدریس کا انتظام ہے۔ اس نظام کی بنیاد للہیت پر ہے۔ کسی سے معاوضہ فیس یا ٹیوشن وصول نہیں کی جاتی۔ یہی وجہ ہے کہ کسی خارجی دباؤ تحریک یا اثر کو ہم در خور اعتنا نہیں سمجھتے۔
15: ہماری مساجد کے لاؤڈ سپیکر صرف آذان، خطبہ جمعہ، اعلانِ جنازہ، اور بعض اوقات نماز کے لئے استعمال ہوتے ہیں کسی اور غرض یا دیگر اعلانات کے لیے استعمال نہیں ہوتے۔
وما علينا الا البلاغ المبين ، وصلى الله على حبيبہ محمد والہ وسلم.
از، صاحبزادہ ابو الطاہر محمد نقشبند

🌾🌍 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آغاز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔🌾🌍
*🌸 بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيم 🌸*
🌿الله کے نام سے شروع جو بہت مہربان نہائت رحم کرنے والا هے🌿
🌸 بِسْمِ اللّٰہِ خَیْرِ الْاَسْمَآءِ ، 🌸
🌿 شروع کرتا ہوں اللہ تعالٰی کے نام سے جو سب ناموں سے اچھا ہے، 🌿
🌸بِسْمِ اللّٰهِ رَبِّ الْاَرْضِ وَ رَبِّ السِّمَآءِ ؕ 🌸
🌿 شروع کرتا ہوں اس اللہ کے نام سے جو رب ہے زمین کا اور رب ہے آسمانوں کا،🌿
🌸 بِسْمِ اللّٰه الَّذِیْ لَایَضُرُّمَعَ اِسْمِهٖ شَیْءٌ فِی الْاَرْضِ وَ لَا فِی السَّمَآءِ وَ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ۔ 🌸
🌿 شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جس کی وجہ سے نہیں ضرر پہنچا سکتی کوئی شے زمیں کے اندر اور نہ آسمانوں میں اور وہ سننے والا، جاننے والا ہے ۔ 🌿
*لَا إِلَٰهَ إِلَّا اللّٰهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللّٰهِ
خَيْرُ النَّاسِ مَنْ يَنْفَعُ النَّاسَ وَ شَرُّالنَّاسِ مَنْ یَضُرُّالنَّاسَ.
ترجمہ: لوگوں میں بہترین وہ ہے جو دوسروں کو فائدہ پہنچائے اور
بدترین وہ ہے جو دوسروں کو نقصان پہنچائے۔
🌸 امر بالمعروف والنهي عن المنكر کے لئے فی زمانہ بهت سے ذرائعے ایجاد هو چکے ہیں ، موبائل فون اور لیپ ٹاپ وغیره جن کو میں نے کبهی استعمال نہ کیا تها ، تهوڑا غور کرنے سے خیال آیا کہ اس کا ایک مثبت پہلو بهی هے جس کو امر بالمعروف کے لئے استعمالل کر کے افاده حاصل کیا جا سکتا هے چنانچہ اس کو استعمال کرنے کا تهوڑا سا علم حاصل کرنے کے بعد 2015 میں صبح کی آذان سے تقریباً ایک گھنٹہہ پہلے WhatsApp پر تهجد کا پیغام شروع کیا ،تهجد کا انتخاب اس لئے کیا گیا کہ قرآن مجید اور احادیث مبارکہ میں اس کی بہت فضیلت بیان کی گئی ہے اور ہمارے سلسلہ پاک کے بزرگانِ دین بهی اس نماز کا فرض نمازوں کی طرح اہتمام کرتے ہیں ،
🌸 *چند احادیث تهجد/ قیام الیل* پیش نظر ہیں🌸
🌸 فرمایا رسول اللہ ﷺ نے - روز محشر آواز دی جائے گی رات کو اللہ کی یاد کے لیے آرام گاهیں چهوڑنے والے.کهڑے هو جاؤ ایک گرو کهڑا هو جائے گا حکم هوگا جنت میں چلے جاؤ ان کے حساب کی ضرورت نہیں
🌸 فرمایا رسول اللہ ﷺ نے (تهجد کی نماز پڑهنے والے کثرت ذکر والے گروه میں شامل هو کر بغیر حساب جنت میں چلے جائیں گے)
🌸 فرمایا رسول اللہ ﷺ نے رات کی عبادت سے زندگی، موت، قبر، حشر میں الله کی رحمت آپ کے ساتھ هوگی،
🌸 فرمایا رسول اللہ ﷺ نے رات کی عبادت میں چار انعامات ہیں:
1 الله تعالى کا قرب 2 گناهوں کی بخشش 3 جسمانی بیمایوں سے شفاء 4 گناهوں سے اجتناب -
🌸 فرمایا رسول اللہ ﷺ نے جو شخص تهجد کی نماز پڑهے ہم دونوں ایک ساتھ اکٹھے بہشت میں جائیں گے ، اور وه قیامت کے دن پورے ایک ہزار آدمی کی شفاعت کرے گا اور جب وه قبر سے اٹهے گا تو اس کا تمام چہره سورج سے بهی زیاده روشن هوگا ( سبحان الله )
(مقاصد السالکین ص 109 )
🌸 فرمایا رسول اللہ ﷺ نے شب بیدار هو کر الله کا ذکر کیا کرو کہ یہ کام انبیاء و مرسلین اور اولیاء اللہ کا هے تم بهی اسکو اختیار کرو کہ یہ وقت قرب حق تعلی هے ، رحمت کے دروازے کهلتے ہیں کناهوں کا کفارہ بنتا هے
🌸 فرمایا رسول اللہ ﷺ نے بوقت سحر اللہ تعالٰی کی طرف سے آواز آتی هے اے مانگنے والو آؤ ہماری بخشش و عطاء، مانگنے والوں کی تلاش میں هے (جس طرح مانگنے والا سخی کو ڈونڈتا هے)
🌾🌿🌾🌿🌾
پروگرام کو پزیرائی ملی پهر تهجد کے پیغام کے ساتھ مختلف عنوانات سے مختصر درس کاسلسلہ شروع کیا گیا مثلاً
تَهَجَّد 🌿《شریعت》 《 طریقت》 《حقیقت》🌿
*نماز و وظائیف* 🌿 *لَا صَلَاةَ إِلَّا بحضور القلب* 🌿
*قلب و روح* 🌿 *اصطلاحات نقشبند یہ* 🌿
(*اوراد، وظائف، مراقبات*) 🌿 *لطائف عشره* 🌿
*اثبات بیعت*🌿 اخلاقيات 🌿 نفلی روزے 🌿
(بیوه ، یتیم اور کفیل ) وغیره 🌿 - - - - - - - - -
جو کہ تا حال جاری هے
*مثبت رد عمل*
🌸الحمد اللہ رب العالمین اکثر ممبران روح نقشبند تهجد کے وقت میرے میسج جو کہ جامعہ اور مختصر هوتا هے کے منتظر هوتے ہیں ، جونہی تهجد کا پیغام وصول کرتے ہیں تو اس کی تصدیق میں
🕋 َالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ 🌸 لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَُ 🌸
کی صدائیں بلند هوتی ہیں اور جوابی پیغام آ جاتا هے پتہ چلتا ہے کہ تهجد کے لیے شب بیدار ہیں
اور ان کے ذوق و شوق کی ترجمانی هو رہی هوتی هے جس کو دیکھ کر مجهے اس کام میں تقویت و راحت محسوس هوتی ہے اور سمجھتا ہوں کہ شائد ان شب بیداروں کا شوق مجھ گنہگار کی بهی بخشش کا سبب بن جائے ، خاتمہ بالخير کی فکر میں هوں -
*نفس سے دشمنی*
اخلاقیات اوراد عبادات وظائف حقوق العباد - - - کے متعلق مختصر درس تیار کر کے روزانہ اللہ تعالٰی کی توفیق سے بهیج دئیے جاتے ہیں ،
اخلاقیات کے ذریعے نفس کی اصلاح بهی مقصود هے کیونکہ حدیث قدسی میں اللہ تعالٰی کا فرمان هے
🌲حدیث قدسی=عَادِ نَفْسَكَ فَاِنَّهَا اِنْتَصَبَتْ🌟بمعاداتی🌟
🌿اپنے نفس سے دشمنی رکهہ کہ یہ میری دشمنی پرکهڑا هو گیا هے
نفس ہمیشہ انسان کو برائی کا سبق دیتا هے اسی لئے اس سے دشمنی کا سبق دیا گیا هے
رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّکَ أَنتَ السَّمِیعُ الْعَلِیمُ
*پیغامات تهجد/قیام الیل* اہل اللہ کا قیمتی سرمایا ہیں
الله تعالى کےمقبول بندوں کے ارشادات ، وصایا ، کلمات قدسیہ ، مشائخ کرام کی حکایات ، واقعات ، علوم و معارف ، ملفوظات اور روایات، مکتوبات امام ربانی رضی اللہ تعالٰی عنہ اور دیگر معتبر کتابوں سے چن کر تهجد کے وقت بهیجے جاتے ہیں ، جو کہ اہل اللہ کا قیمتی سرمایا ہیں ان کو شوق اور محبت سے پڑهیں دل اہل الله کے روحانی فیض سے روشن اور منور هونگے جیسا کہ
حضرت جنید بغدادی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ مشائخ کی حکایات دلوں کے لیے اللہ کے لشکروں میں سے ایک لشکر هے جن کو سن کر دل خوش هوتا اور دین کے معاملات میں شوق اور قوت پکڑتا هے جیسا کہ اللہ تعالٰی نے اپنے محبوب امام الأنبياء والمرسلين سيدنا محمد صلى الله عليه وسلم کو انبیاء اور مرسلین کے قصے و حالات سنا کر بتایا کہ یہ تمہارے دل کے ثبات اور قوت کے لئے بیان کئے جاتے ہیں
{وَكُلًّا نَّقُصُّ عَلَيْكَ مِنْ أَنبَاءِ الرُّسُلِ مَا نُثَبِّتُ بِهِ فُؤَادَكَ ۚ وَجَاءَكَ فِي هَٰذِهِ الْحَقُّ وَمَوْعِظَةٌ وَذِكْرَىٰ لِلْمُؤْمِنِينَ} [هود : 11/120]
(اے محمدﷺ) اور پیغمبروں کے وہ سب حالات جو ہم تم سے بیان کرتے ہیں ان سے ہم تمہارے دل کو عزم و ہمت عطاء کرتے ہیں۔ اور ان (قصص) میں تمہارے پاس حق یعنی سچی باتیں پہنچ گئی ہیں جو کہ مومنوں کے لیے نصیحت اور عبرت ہے -
پرانے قصے اور پیغنبروں کے حالات سن کر پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے کیسے حالات کا مقابلہ کیا ثابت قدم رہے صبر اور توکل ، عزم و ہمت سے اللہ کی مخلوک کو صراط مستقیم پر لانے کی کوشش
کرتے رہے
بالکل اسی طرح نیک لوگوں کی باتیں اور مشائخ عظام کی حکایات اور حالات سننے سے طالبان حق کے دلوں کی تربیت هوتی هے - اور دنیا کی مصیبتوں ، تکلیفوں میں ثابت قدم رہتے ہیں ، مشائخ کی سیرت کو اختیار کرتے ہیں ، اور اپنے احوال کو ان کے احوال سے موازنہ کرتے ہیں اگر ان کے مطابق هوں تو شکر کرتے ہیں ، اگر ویسا نہ هو تو استغفار کرتے ہیں اور مزید ہمت اور کوشش کرتے ہیں اس کے علاوہ مشائخ کی باتوں سے ان کی محبت پیدا هوتی هے ، اس محبت سے ان کے ساتھ نسبت پیدا هوتی هے یہ نسبت دونوں جہانوں کی بلائی کا سبب بنتی هے جیسا کہ صحیح احادیث پاک میں وارد هوا هے
(اَلْمَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ)
🌹ترجمہ: انسان کا حشر اسی کے ساتھ هوگا جس سے اس کو محبت هوگی
حضرت شیخ ابوبکر صیدلانی فرماتے ہہں کہ اللہ کی صحبت میں رهو اگر ایسا نہ کر سکو تو ان لوگوں کی صحبت اختیار کرو جو الله کے ساتھ صحبت رکهتے ہیں اگر یہ بهی نہ هو سکے تو اللہ تعلی کے ان مقبول بندوں کے علوم و معارف ، ملفوظات اور روایات سے مطالعہ کے ذریعے فائدہ حاصل کیا کرو اگر ان کو پڑهتے رهو گے تو تمہارے دل میں ان کی محبت پیدا هوگی ، اور اس محبت کی برکت سے تم رفتہ رفتہ واصل بااللہ هو جاؤ گے
(اقتباسات ، مناقب الحضرات)
اسی لئے حضرت مجددالف ثانی رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں
🌲مطالعہ مکتوبات را لازم گیرند کہ سود مند است 🎋 امام ربانی🎋
مکتوبات کا مطالعہ اپنے آپ پر لازم کر لو کہ آپ کو اس کا بهت فائدہ هوگا -
🌲اَللَّهُمَّ زِدْهُ تَوْفِیْقًا وَ طَلَبًا وَ شَوْقاً وَ تَرَقِّیًا فِیْ مَرَاتِبِ قُرْبِكَ.
🌸🌿🌾🌸🌿🌾🌸🌿🌾🌸🌾🌸
Image , ﷻ الله
🌸🌿🌾🌸🌿🌾🌸🌿🌾🌸🌿🌾🌸
🌍🌸اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ🌸🌍
🌍جل شأنه🌍
*اللہ تعلی کی شان اور ثناء*
🌍( آئت الکرسی) 🌍
اللہ تعالٰی سبحانه کی شان بیان کرنے والی آئت مبارک جو کہ قرآن مجید میں ثواب کے لحاظ سے سب سے بڑی آئت مبارک هے
🌸{اللَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ ۚ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ ۚ لَّهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۗ مَن ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِندَهُ إِلَّا بِإِذْنِهِ ۚ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ ۖ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِّنْ عِلْمِهِ إِلَّا بِمَا شَاءَ ۚ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ ۖ وَلَا يَئُودُهُ حِفْظُهُمَا ۚ وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ}
[البقرة : 255]
🌿ترجمہ = الله (وہ معبود برحق ہے کہ) اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں زندہ ہمیشہ رہنے والا اسے نہ اونگھ آتی ہے نہ نیند جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہیں سب اسی کا ہے کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیر اس سے (کسی کی) سفارش کر سکے جو کچھ لوگوں کے روبرو ہو رہا ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے ہوچکا ہے اسے سب معلوم ہے اور وہ اس کی معلومات میں سے کسی چیز پر دسترس حاصل نہیں کر سکتے ہاں جس قدر وہ چاہتا ہے (اسی قدر معلوم کرا دیتا ہے) اس کی بادشاہی (اور علم) آسمان اور زمین سب پر حاوی ہے اور اسے ان کی حفاظت کچھ بھی دشوار نہیں وہ بڑا عالی رتبہ اور جلیل القدر ہے 🌿
🌸《كُنتُ كنْزاً مخفيّاً فَأَحبَبتُ اَن اُعرَفَ، فَخَلَقْتُ الخَلْق لاعرف》
🌿میں ایک مخفی خزانہ تها مجهے محبوب هوا کہ پہچانا جاؤں تو پهر میں نے مخلوق کو پیدا کیا تا کہ پہچانا جاؤں
🌟مکتوب امام ربانی 《3/122 》🌟
🌸اَوَّلٌ قَدِیْمٌ بِۢلَا اِبْتِدَآ ءٍ وَّاٰخِرٌ کَرِیْمٌ بِۢلَا اِنْتِھَآءٍ۔
🌿قدیم ہے وه بلا ابتدا کے اور آخر تک کرم کرنے والابغیر کسی انتہا کے۔
🌸سُبْحَانَ اللّٰهِ مَا اَعْظَمَ اللّٰهُ۔
🌿پاک ذات ہے اللہ تعالٰی، کتنی عظمت اور بزرگی والا ہے اللہ،
🌸سُبْحَانَ اللّٰه مَااَحْلَمَ اللّٰهُ۔
🌿 پاک ذات ہے اللہ تعالٰی، کتنا کریم ہے وہ اللہ۔
🌸سُبْحَانَ اللّٰهِ مَا اَکْرَمَ اللّٰهُ۔
🌿پاک ذات ہے وہ اللہ کتنا کریم ہے وہ الله۔
🌸سُبْحَانَ اللّٰهِ الْعَظِيْمِ، اَللّٰهُ اَکْبَرْ۔
🌿اللہ پاک بڑی عظمت والا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے۔
🕍🌿🌸🌾🌿🌸🌾🌿🌸🌾🌿🌸🌾🕍
. *🌺ﺑِﺴْـــــــﻢِﷲِﺍﻟﺮَّﺣْﻤَﻦِﺍلرَّﺣِﻴﻢ🌺*
🌲 Image , ﷺ محمد 🌲
🌐 مقام مصطفے 🌐
🌍 🌍
🌍🌸*امام الأنبياء والمرسلين ﷺ*🌸🌍
🌸بعد اذ خدا بزگتر توہی ، بس قصة مختصر 🌸
🌸ہمارے آقا و مولی صاحب لولاک علیه التحتية و براکات جو محبوب خدا هوئے جن کو الله تعالى نے اپنی رحمت کا خزانہ کہا ،اپنی معرفت کا خزانہ کہا یا نور نوری کہا رحت اللعالمین بنایا ، جو مومنوں کے لیے رءوف رحیم هوئے ، جن کو مومنوں کے لیے فضل کبیر کہا گیا اور قاب قوسین او أدنى کا قرب عطاء کیا گیا - جن کے لئے مقام محمود سجهایا گیا اور سب انبیاء علیہ الصلوۃ والسلام کا امام بنایا گیا جن کی برکت سے یہ امت سب امتوں میں سے بہتر امت بنی ، اس امت کے علماء کو بنی اسرائیل کے انبیاء جیسا مقام ملا ، اس امت کے اولیاءکرام
🌸 " تَخَلَّقُوْا بِاَخْلَاقِ اللهِ " 🌸کی صفت سے نوازے گئے
حضور سرکاردوعالم ﷺ فضائل اورخصوصیات کلی سے ممتاز ہیں
جز اور کل میں ایسا فرق هوتا هے جیسے شے اور اس کے سائے میں اسی طرح حضور ﷺ کے مرتبہ قرب اور رفعت اور خلت اور خلافت اور صداقت اور صبراور حلم اور علم اور عفو اور شجاعت اور سخاوت اور شفاعت اور رحمت کو کوئی نہیں پہنچ سکتا کیونکہ سب فرشتے اور انبیاء علیہ الصلوٰۃ والسلام اور تمام خلق آپ ہی کے نور سے پیدا هوئے ہیں
🌸خوبئی و شکل و شمائل، حرکات و سکنات
🌸 آنچہ خوباں ہمہ دارند تو تنہا داری
🌿جتنی خوبیاں فرداً فرداً سب میں موجود ہیں وه حضور ﷺ
کی اکیلی ذات میں ان سے بهت بهتر حالت میں موجود ہیں
🌸بعد اذ خدا بزگتر توہی ، بس قصة مختصر🌸 -
🌸اللهم ثبت قلوبنا على محبتك وعلى محبت حبیبك ( ﷺ)
🌸حدیث قدسی - لَوْ لَاكَ لَمَا خَلَقْتُ الْاَفْلَاكَ
🌿اگر تو نی هوتا تو میں آسمانوں کو پیدا نہ کرتا
🌸 لَوْ لَاكَ لَمَا اَظْہَرْتُ الرَّبُوْبِیَّةَ
🌿اگر تو نہ هوتا تو میں ربوبیت کو ظاہر نہ کرتا
🌸ہزار بار بشویم دہن بمشک و گلاب🌸
🌸ہنوز نام تو گفتن کمال بے ادبی است🌸
🕍🌐 مقام مصطفے 🌐🕍
🔴 🔴
حضدت مجدد الف ثانی رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں مقام رضا کے اوپر حضرت خاتم الرسل علیہ الصلوۃ والسلام کے سوا کسی کا قدم نہیں ۔ شائد جو اس حدیث شریف میں رسول اللہﷺ نے فرمایا ھے کہ
🌸لی مَعَ اللهِ وَقتٌ لایَسَعنی فیه مَلَکٌ مقربٌ ولانَبی مرسلٌ
اسی مقام کے متعلق خبر دی ھے [ مکتوبات (1/99)( 2/7 )]
🌿ترجمہ = مجهے اللہ تعالی کی بارگاہ میں ایک خاص وقت نصیب هوتا هے جس میں میرے ساتھ نہ کوئی فرشتہ مقرب شریک هو سکتا هے اور نہ کوئی مرسل نبی
ایک دوسری حدیث قدسی میں اس طرح وارد ھوا ھے
حدیث قدسی
🌸اللہ تبارک وتعالی نے اپنے محبوبﷺ سے فرمایا:
*یا مُحمدُ: اَنَا و اَنْتَ وَمَا سِوَاکَ خَلَقْتُ لِاَجَلِک*
*🌹" فقال محمد علیہ الصلوۃ والسلام
*اَللّٰہُمَّ اَنْتَ وَمَا اَنَا وَمَا سِوَاکَ تَرَکْتُ لِاَجَلِکَ*
اے میرے محبوب ایک میں ہوں اور ایک تو ہے اور تیرے سوا جو کچھ بھی ھے سب تیرے ہی لئے پیدا کیا ہے۔🌹
محبوب خدا عرض کرتے ہیں
اے میرے اللہ ایک تو ہے اور میں نہیں ہوں اور تیرے سوا جو کچھ بھی ھے سب کو تیری ذات کے لئے ترک کرتا ھوں .🌹
[( مکتوب 2/7 1/99 )]
🌸 یا رب صل وسلم دائماً أبداً🌸
🌸 علی حبیبک خیر الخلق کلهم🌸
🌸 (اَلَّذِیْ نُوْرُهُ مِنْ نُّوْرِالْاَنْوَارِ وَ اَشْرَقَ بِشُعَاعِ سِرِّهِ الْاَسْرَارُ)
🌿جس کا نور سب نوروں کا منبع هے اور چمک گئے اس کے راز کی کرنوں کی شعاوں سے سارے اسرار(دلائل الخیرات حزب 2)
*🌸 بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيم 🌸*
🌸 بَلَغَ الْعُلٰى بِكَمَالِهٖ 🌸
🌿وہ پہنچےبلندیوں پر اپنے کمال کے ساتھ🌿
🌸 كَشَفَ الدُّجٰى بِجَمَالِهٖ 🌸
🌿آپؐ کے جمال کے ساتھ تمام اندھیرے دُور ہو گئے 🌿
🌸 حَسُنَتْ جَمِيْعُ خِصَالِهٖ 🌸
🌿آپؐ کی تمام عادتیں ہی بہت اچھی ہیں 🌿
🌸 صَلُّوْا عَلَيْهِ وَآٰلِهٖ 🌸
🌿آپؐ اور آپؐ کی آل پاک پر دَرود اور سَلام🌿
🕍🌐 مقام مصطفے 🌐🕍
🔴 🔴
الله تعالى نے فرمایا
{وَإِنَّكَ لَعَلَىٰ خُلُقٍ عَظِيمٍ} [القلم : 68/4]
اور(اے میرے محبوب) تم عظیم اخلاق کے مالک هو
🌸سرکاردوعالم ﷺ نے فرمایا
🌸ادبنی ربی فااحسن تادیبی🌸
🌿میرے پروردگار نے مجهے ادب دیابہت ہی اچها ادب دیا
حضرت امام بصیری رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں
🌾 کفاك بالعلم فی الامی معجزة
۔فی الجاهلیةوالتادیب فی الیتم
🌿 تجهکو یہی معجزه کافی هے کہ امی کو
🌿زمانہ جاہلیت میں علم اور یتیم کو ادب ملا
"حضرت مجدد الف ثانی رضي الله تعالى عنه کا ادب و تعظیم" اور سوچ کا انداز
🌾مَا اَنْ مَدَحْتُ مُحَمَّدًابِمَقَالَتِی🌾ْ 🌾 لَکِنْ مَدَحْتُ مَقَالَتِیْ بِمُحَمَّدٍ🌾
🌿میں اپنے کلام سے حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی مدح و ثنا نہیں کرتا
🌿 بلکہ اپنے کلام کو حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے ذکر سے آراستہ کرتا هوں (مکتوب امام ربانی 1/44)
🌸 از خدا خواہیم توفیق ادب🌸
🌸بے ادب محروم ماند از فضل رب🌸
🌿ہم اللہ تعالٰی سے ادب کی توفیق کے خواستگار ہیں کیونکہ بے ادب
اللہ تعالٰی کے فضل سے محروم رہ جاتا هے (الدین کله ادب)
🕍🌿🌸🌾🌿🌸🌾🌿🌸🌾🌿🌸🌾🕍
. *🌺ﺑِﺴْـــــــﻢِﷲِﺍﻟﺮَّﺣْﻤَﻦِﺍلرَّﺣِﻴﻢ🌺*
🌸 *مجدد الف ثانی رضی اللہ تعالٰی عنہ*🌸
🌺آپ کے وجود پر احادیث مبارکہ 🌺
کتاب جامع الدرر میں یہ حدیث حضرت مجدد الف ثانی رضي الله تعالى عنه کے حق میں بیان کی گئی هے
🌸 قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّ اللہُ عَلَیْہِ وَ اٰلہٖ وَ سَلَّمَ بَعَثَ اللهُ رَجُلًا عَلٰى رَاْسِ اَحَدَ عَشَرَ مِائَةِ سَنَةً هُوَ نُوْرٌ عَظِيْمٌ اِسْمُهٗ اِسْمِيْ بَيْنَ السَّلَاطِيْنِ الْجَابِرِيْنَ وَ يُدْخِلُ الْجَنَّۃَ بِشَفَاعَتِهٖ رِجَالُ الْوَفَا۔🌸
🌾 ترجمہ: حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم نے فرمایا کہ گیارہویں صدی کے شروع میں میری امت میں ایک شخص پیدا ہوگا وہ شخص نور عظیم ہوگا اس کا نام میرے نام پر ہوگا اور دو ظالم بادشاہوں کے درمیان زندگی بسر کرے گا اور اس کی شفاعت سے قیامت کے دن ہزار ہا اہل ایمان کو اللہ تعالیٰ جنت میں داخل کرے گا۔🍃
حضرت جلال الدین سیوطی رحمت اللہ علیہ نے جمع الجوامع میں حضرت مجدد الف ثانی رضی اللہ تعالٰی عنہ کے حق میں حدیث مبارکہ نقل کی هے
🌸 قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّ اللہُ عَلَیْہِ وَ سَلَّمَ يَكُوْنُ رَجُلًا فِيْ اُمَّتِيْ يُقَالُ لَهُ صُلْھَةٌ تُدْخَلُ الْجَنَّةَ بِشَفَاعَتِهٖ كَذَا وَكَذَا۔🌸
🌾 ترجمہ: رَسُولُ اللّٰهِ صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم نے فرمایا کہ میری امت میں ایک ایسا شخص پیدا ہو گا جسے خلقت صلھة کہے گی یعنی دو متفرق چیزوں کو ملا نے والا ہو گا۔ ان کی شفاعت سے میری امت میں سے اس قدر(کثرت سے) آدمی جنت میں داخل ہوں گے۔🍃
چنانچہ حضرت مجدد الف ثانی رحمتہ اللہ علیہ شریعت اور طریقت کو ملانے والے هوئے
چنانچہ حضرت مجدد الف ثانی مکتوبات شریف میں خود اس کی تصدیق اس طرح فرمائی هے
میری پیدائش سے جو مقصود مجهے معلوم هے ، میرے علم میں پورا هو گیا هے اور ہزار سالہ تجدید کی دعاء قبول هو گئی هے
🌸 اَلْحَمْدُ لِلهِ الَّذِيْ جَعَلَنِيْ صُلْھَةُ بَيْنَ الْبَحْرَيْنِ وَ مُصْلِحُ بَيْنَ الْفِئَتَيْنِ اللهِ۔
🌾 ترجمہ: تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں جس نے مجھے دو سمندروں کو ملانے والا اور دو لشکروں میں صُلح کرانے والا بنایا۔🍃
مکتوب : 2/6
مقامات شیخ الاسلام احمد جان قدس سرہ نے فرمایا هے کہ میرے بعد ستره 17 شخص میری طرح احمد نام کے هونگے اور .ان میں سے آخری جو ہیں وه ایک ہزار سال کے بعد تشریف لائیں گے اور وه سب سے افضل هونگے
🔴
عقیدت مند حضرات کی طرف سے منقبت اور مدح
*منقبت بحضور مجدد اعظم*
.🌸حاضر هوا میں شیخ مجدد کی لحد پر🌸
🌸وه خاک کہ هے زیر فلک مطلع انوار🌸
🌸اس خاک کے زروں سے ہیں شرمنده ستارے🌸
🌸 اس خاک میں پوشیده هے وه صاحب اسرار🌸
🌸 گردن نہ جهکی جس کی جہانگیر کے آگے🌸
🌸جس کے نفس گرم سے هے گرمی احرات🌸
🌸 وه ہند میں سرمایۂ ملت کا نگہبان🌸
🌸 الله نے بر وقت کیا جس کو خبردار🌸
🍀( ڈاکٹر محمد اقبال)🍀
,
*منقبت بحضور مجدد اعظم*
🌺اے مصلہ امت، صاحب تجدید دین، بشارت مصطفٰے ﷺ
🌿تیری آمد رحمت ہے گنہگاروں کی بشارت بخشش هے
🌸یہ تیری عجیب فقیری جو بہا لے گئی جہانگیری
🌿جو جھکانا چاہتا تھا غلام بن کے جنت کی بشارت لے گیا
🌺سبحان اللہ خاک بنی تیرے قدموں کی جہانگیری
🌿اللہ اللہ کس قدر اعلٰی و اولی تیرا مقام ہے
🌸ہند میں اسلام زندہ تیری کوشش سے ہوا
🌿ہم ہیں ممنونِ کرم ، احسان تیرا سرکار ہے
🌺علم و عرفان کے خزائن تیرے مکتوبات ہیں
🌿فیض کا بحرِ رواں تو ابرِ گوہر بار ہے
🌸روحِ ایماں پھونک دی جس نے ہر مکتوب میں
🌿تا قیامت وہ ہدایت کا علم بردار ہے
🌺تیری ہر تحریر سے ظاہر ہے تیرا مرتبہ
🌿عارفِ کامل ہے تو اور صاحب اسرار ہے
🌸اہل حق ہیں مانتے اس الف ثانی میں تُوہی
🌿ناجیوں کے قافلے کا سپہ سالار ہے
🍀(تجلیات امام ربانی ص 7)
*منقبت بحضور مجدد اعظم*
*جمالِ حق ہے یہ جلوہ مجدّد الف ثانیؓ کا* ⚘
سمجھ سے راز ہے بالا اس صاحب اسرار کا⚘
*زمیں ہی پر نہیں چرچا مجدّد الف ثانیؓ کا* ⚘
عرش و فلک پر بھی ہے شہرا امام ربانی کا ⚘
*سکونِ قلب طوفانِ حوادث میں جو ہے مجھ کو* ⚘
کرم یہ اور ہے کس کا ؟ مجدّد الف ثانیؓ کا ⚘
*تصوّر میں مرے پیشِ نظر ہر دم رہے یا رَب*⚘
جمالِ عارضِ زیبا مجدّد الف ثانیؓ کا ⚘
*تمنا ہے اُٹھوں روز قیامت قبر سے جس دم* ⚘
تو ہو چرچا آ گیا غلام مجدّد الف ثانیؓ کا ⚘
🌺آپ جیتے اور لاکھوں کو ہزیمت ہو گئی
🌿حق کے آگے کُند ہو جاتی ہر اک تلوار ہے
🌸اہل باطل کا تعاقب تونے جیسے تھا کیا
🌿شیر فاروقی، گرج حق کی تِری للکار ہے
🌺تیری رگ رگ کے لہوسے یہ عیاں ہوتا رہا
🌿حضرت فاروقِ اعظم کا تو برخوردار ہے
🌸جو غلط کاروں سےساری عمر ٹکراتا رہا
🌿دین و ملت کا وہی تو مونس و غم خوار ہے
🌸کشورِ روھانیت میں ہے تیرا ارفع مقام
🌿تو ولایت کی دلہن کا غازہٕ رخسار ہے
🌺پرچم عظمت تِرا لہرا رہا ہے دھر میں
🌿تاجِِ ملک معرفت کا تو درِ شہوار ہے
🌺زہب سجادہ بہت ہیں مشائخ آج بھی
🌿تجھ سے کیا نسبت یہ گفتار، تو کردار ہے
🌸مسکن و مدفن ترا ہوتا نہ کیوں سرہند میں
🌿اولیائے ہند کا تُو سرور و سردار ہے
🌺پیشوا اپنا تجھے وہ بھی بتانے لگ گئے
🌿ہیں لصوصِ دیں، تو ہب کا جنھبیں آزار ہے
🌸کشتی مِلّت تلاطم خیز طوفانوں میں ہے
🌿شیخ سرہندی جو آجائے تو بیڑہ پار ہے
🌸ابر رحمت تیرے مرقد پر گہر افشاں رہے
🌿مرجعِ عالم ہے تُو اور مطلعِ انوار ہے
🌺کیا تیرے اوصاف لکھّے یہ سراسر بےکمال
🌿نام آئے مدح خوانوں میں یہی درکار ہے
🌸المدد شیخِ مجّدد ، نائب غوث الوریٰ
🌿تیرا اختر دشمنوں سے برسرِ پیکار ہے
🍀(تجلیات امام ربانی ص 7) بمع اضافہ
``` ```
●▬▬▬▬▬ہஜ۩﷽۩ஜہ▬▬▬▬▬●
⚜ *منقبت*⚜
🌹 *حضرت مجدّد الف ثانیؓ* 🌹
*جمالِ حق ہے یہ جلوہ مجدّد الف ثانیؓ کا* ⚘
سمجھ سے راز ہے بالا اس صاحب اسرار کا⚘
*زمیں ہی پر نہیں چرچا مجدّد الف ثانیؓ کا* ⚘
عرش و فلک پر بھی ہے شہرا امام ربانی کا ⚘
*وظیفہ "یا مجّدد" کا رٹا کرتا ہوں میں ہر دم*⚘
ہے مجھ کو عشق کچھ ایسا مجّدد الف ثانیؓ کا ⚘
*سکونِ قلب طوفانِ حوادث میں جو ہے مجھ کو* ⚘
کرم یہ اور ہے کس کا ؟ مجدّد الف ثانیؓ کا ⚘
*تصوّر میں مرے پیشِ نظر ہر دم رہے یا رَب*⚘
جمالِ عارضِ زیبا مجدّد الف ثانیؓ کا ⚘
*تمنا ہے اُٹھوں روز قیامت قبر سے جس دم* ⚘
تو ہو چرچا آ گیا غلام مجدّد الف ثانیؓ کا ⚘
*حبیبِ بینوا ہے فخر مجھ کو اپنی قسمت پر*⚘
کہ ہوں میں داخل ِ حلقہ مجدّد الف ثانیؓ کا⚘
●▬▬▬▬▬ہஜ۩۞۩ஜہ▬▬▬▬▬●
ہ⚜💛⚜❤⚜💙⚜💜⚜💖⚜🖤⚜💚⚜💗⚜♥⚜ہ
🌺علم و عرفان کے خزائن تیرے مکتوبات ہیں
🌿فیض کا بحرِ رواں تو ابرِ گوہر بار ہے
🌸روحِ ایماں پھونک دی جس نے ہر مکتوب میں
🌿تا قیامت وہ ہدایت کا علم بردار ہے
🌺تیری ہر تحریر سے ظاہر ہے تیرا مرتبہ
🌿عارفِ کامل ہے تو اور صاحب اسرار ہے
از عبدالحکیم خان اختر
🌲مطالعہ مکتوبات را لازم گیرند کہ سود مند است 🌲
🎋 امام ربانی 1/237🎋
🌲! خاک هوندے جیڑے لوگ سچے. 🌾
بونداں فضل دیاں اونہاں تے کندیاں نی🌾( نیک عالم شاه صاحب)
Date: 17: 08: 2017: 24: 11: 1438: Hijjri: